Previous Next
Download for
Laptop |
Tablet |
SmartPhone |
BasicPhone
This app works offline; all videos are included within the app.
حمل کے دوران اپنی اور اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں تجاویز اور حمل سے پہلے، حمل کے دوران اور حمل کے بعد اچھی دیکھ بھال کی اہمیت۔
حمل کے دوران پیدائش سے پہلے کی جانے والی دیکھ بھال کا، پیدا ہونے والے بچے اور اس کی ماں دونوں کی صحت اور نگہداشت سے براہِ راست رشتہ ہے۔
جن والدین کے یہاں بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے، انہیں چاہئے کہ وہ بچے کی پیدائش کا علم ہوتے ہی جلد از جلد آنگن واڑی تشریف لے جائیں اور ماں اور بچہ حفاظتی کارڈ (Mother and Child Protection Card) حاصل کریں۔ یہ ایک ایسا آسان مگر طاقتور کارڈ ہے جو انہیں اپنے بچوں کے نیوٹریشن اور نشو نما کی مسلسل نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ہندوستان میں 75% نئی مائیں انیمیا کا شکار ہوتی ہیں اور حمل کے دوران زیادہ تر ماؤں کا وزن مطلوبہ وزن سے کم ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جنین کی غیر صحت مند نشو نما ہوتی ہے، پیدائش کے وقت بچے کا وزن کم ہوتا ہے اور بچوں میں غیر جینیاتی پیدائشی ایبنارمیلیٹی ہو جاتی ہے۔
حمل کے دوران، اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئی ماؤں کو صحیح وقت پر صحیح خوراک دی جائے۔ اسے عام دنوں کے مقابلے میں ایک اضافی حصہ خوراک دینا چاہئے۔
نئی ماؤں کو دن میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے آرام ملنا چاہئے۔ اور رات میں، اسے آٹھ گھنٹے سونا چاہئے۔ اس کے علاوہ، گھر میں ایک خوشگوار ماحول بنائے رکھنا چاہئے۔
اس ویڈیو کا مقصد ناقص غدائیت کی علامات اور بھیانک نتائج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کمیونٹی کو کارروائی کی ترغیب دینے اور ناقص غذائیت کی روک تھام کے لئے کی جانے والی آسان چیزوں کی وضاحت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
اسے مجموعی طور پر کمیونٹی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
پیش کردہ: Ministry of Women and Child Development، حکومت ہند بہ تعاون UNICEF اور دیگر ترقیاتی پارٹنرز۔