Previous Next
Download for
Laptop |
Tablet |
SmartPhone |
BasicPhone
This app works offline; all videos are included within the app.
پیدائش کے ایک گھنٹے بعد، بچے کو ماں کا گاڑھا، پہلا دودھ (Colostrum) دیا جانا چاہئے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ ماں کا پہلا دودگھ بہترین ہوتا ہے، اسے قطعی نہ پھینکیں اور اسے بچے کو ضرور پلائیں۔
کولوسٹرم ضروری ہے کیونکہ یہ بچے کی نظام ہضم کو میچیور دودھ کے لئے تیار کرتا ہے جو بچہ آنے والے دنوں میں پئے گا۔ کولوسٹرم میں زنک، کیلشیم اور وٹامین جیسے طاقتور نیوٹریئنٹس ہوتے ہیں۔
پیدائش کے پہلے چھ مہینوں کے لئے، ایک بچے کو صرف ماں کا دودھ دیا جانا چاہئے اور اس کے سوا کچھ بھی نہیں، یہاں تک کہ پانی بھی نہیں۔ 6 مہینوں تک دودھ پلانے کا خصوصی عمل بچوں کو دست یا نمونیا جیسی بچوں کی عام بیماریوں سے بچا کر ان کی شرح اموات کو کم کرتا ہے اور بیماری کے دوران تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔
ساتویں مہینے سے، ماں کا دودھ بچے کی نیوٹریشنل ضروریات کو پورا نہیں کر پاتا۔ بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھر پور مختلف غذائیں بھی دیں۔ چھ مہینے کے بعد، آپ بچے کو دن میں 3-4 مرتبہ کچھ نہ کچھ کھلائیں۔ اور ہاں، اس دوران ماں کا دودھ بھی پلاتے رہیں۔
اس ویڈیو کا مقصد ناقص غدائیت کی علامات اور بھیانک نتائج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کمیونٹی کو کارروائی کی ترغیب دینے اور ناقص غذائیت کی روک تھام کے لئے کی جانے والی آسان چیزوں کی وضاحت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
اسے مجموعی طور پر کمیونٹی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
پیش کردہ: Ministry of Women and Child Development، حکومت ہند بہ تعاون UNICEF اور دیگر ترقیاتی پارٹنرز۔